محمد بن قاسم
نسیم حجازی
نسیم حجاز اردو کے ایک ممتاز تاریخی ناول نگار تھے جو غیر افسانوی ناولوں کی انواع میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام تو شریف حسین تھا لیکن وہ بنیادی طور پر اپنے قلمی نام ’’نسیم حجازی‘‘ سے ہی جانے جاتے ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے پہلے 1914 میں مشرقی پنجاب کے شہر گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کی آزادی کے وقت ان کا خاندان پاکستان ہجرت کر آیا تھا اور باقی زیادہ زندگی انہوں نے پاکستان میں گزاری۔ وہ مارچ 1996 میں اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنہوں نے اردو پڑھنے والے طبقے کی کثیر تعداد میں اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ نہ صرف غیر افسانوی واقعات کو بیان کرتے ہیں بلکہ حالات کو اس طرح پیش کرتے ہیں کہ پڑھنے والا خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست متاثر ہوتا ہے۔
آج کی نوجوان نسل کو ان کے ناول پڑھنے چاہئیں کیونکہ ان کے ناول اسلامی تاریخ سے آگاہی دیتے ہیں،
اور امت مسلمہ کے عروج و زوال کی وجوہات ہمیں بتاتے ہیں،
کہ کس طرح انفرادی لالچ اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچا،
اور کس طرح کچھ لوگوں نے اپنی زندگیاں عظمت اسلام اورامت کی بھلائی کے لئے وقف کر دیں،
دونوں قسم کے کردار تاریخ کے صفحات میں محفوظ ہیں، اور نسیم حجازی نے ان اچھے اور برے تاریخی کرداروں کو اپنے ناولوں میں دوبارہ زندہ کر کے آنے والی نسلوں کے لئے اپنی درست راہ منتخب کرنے کے لئے راہنما کا کردار ادا کیا ہے،
اسلام اور اسلامی تاریخ سے محبت کرنے والوں کو نسیم حجازی کے ناول ضرور پڑھنے چاہئیں
نسیم حجازی صاحب نے کل 20 ناول لکھے ہیں۔
جو سب پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں،
ان کے لکھے گئے دو ناولوں شاہین اور آخری چٹان پر اسی(80) کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈرامہ سیریلز بنائیں جنہوں نے مسلمانان پاکستان کو ان کی اسلامی تاریخ کے گمنام گوشوں سے آگاہی دی اور نوجوان نسل کے شعور میں اضافہ کیا، ہر خاص وعام نے بڑے شوق سے ان ڈراموں کو دیکھا، اور لوگ ان ڈراموں کی اقساط کا شدت سے انتظار کیا کرتے تھے،
سن کے مشہور ناول درج ذیل ہیں
شاہین-
غرناعہ-
محمد بن قاسم-
یوسف بن تاشقین-
داستانِ مجاھد-
سفید جزیرہ اور خون-
کلیسا اور آگ-
قیصر و کسرا-
انسان اور دیوتا-
سوسال بعد-
پورس کے ہا تھی-
قا فلہ حجاز-
گمشدہ قافلے -
معظم علی-
اور تلوار ٹوٹگی-
پردیسی درخت-
اندھری رات کا مساف
🔶🔷🔶🔵🔴⚫⚪🔷🔶🔷🔶🔷

